خبرنامہ

موصل کے قریب سے اجتماعی قبر دریافت ،100عام شہریوں کی سربریدہ لاشیں برآمد

بغداد(ملت + آئی این پی) عراقی دستوں نے موصل کے قریب ایک اجتماعی قبر دریافت کی ہے جس سے 100عام شہریوں کی سربریدہ لاشیں ملی ہیں۔غیر ملکی میڈیاکے مطابق عراق میں فوجی دستوں نے موصل کے قریب ایک اجتماعی قبر دریافت کی ہے۔ عسکری حکام کا کہنا ہے کہ حمام العلیل کے مقام پر ایک قبر سے 100عام شہریوں کے سربریدہ لاشیں ملی ہیں۔ یہ علاقہ موصل سے 20 کلومیٹر جنوب کی جانب واقع ہے۔ عراقی فوج نے ہفتے کے روز حمام العلیل کا انتظام اپنے ہاتھوں میں لیا تھا۔ دوسری جانب عراقی دستوں کی جانب سے دہشت گرد تنظیم اسلامک اسٹیٹ کے خلاف جاری اس کارروائی میں پیش قدمی کے دعوے کیے جارہے ہیں۔ اندازہ ہے کہ موصل اور گرد و نواح کے علاقوں میں آئی ایس کے تین سے پانچ ہزار جنگجو موجود ہیں۔