خبرنامہ

موصل کے معرکے کی تیاری ، چارلز ڈیگال، کی پہلی کارروائی کا آغاز

پیرس ۔ یکم اکتوبر (اے پی پی) فرانس کے طیارہ برداربیس چارلز ڈیگال سے آٹھ رافال لڑاکا طیاروں داعش تنظیم کے خلاف کارروائیوں کے لیے اڑان بھری۔ یہ مشن عراق میں تنظیم کے گڑھ موصل شہر کو واپس لیے جانے کے معرکے کی تیاری کے سلسلے میں ہے۔ ایک غیرملکی خبررساں ایجنسی نے بتایا ہے کہ مذکورہ طیارے گرینچ کے وقت کے مطابق صبح 5 بجے بحیرہ روم میں موجود بحری جہاز سے فضا میں بلند ہوئے۔فروری 2015 سے داعش کے خلاف امریکا کے زیر قیادت سرگرم بین الاقوامی اتحاد کے ضمن میں طیارہ بردار جہاز چارلز ڈیگال کا یہ تیسرا مشن ہے۔ اس مشن کے بارے میں تفصیلات کا ذکر نہیں کیا گیا ہے آیا کہ یہ طیارے اہداف کو نشانہ بنانے یا پھر جاسوسی اور سروے کی مہم پر ہیں۔”چارلز ڈیگال” بحری جہاز جس پر 24 “رافال میرین” طیارے موجود ہیں.. داعش تنظیم کے انسداد کے لیے فرانس کی جانب سے مختص فضائیہ قوت میں تین گنا اضافہ کر دے گا۔ اس کے علاوہ 12 “رافال” طیارے علاقے میں متعین ہیں