خبرنامہ

موٹاپا٬ چند حقائق سے آپ کو ضرور باخبر رہنا چاہیے

موٹاپا آج ہماری دنیا کا ایک سنگین مسئلہ بن چکا ہے اور اس مسئلے کا تعلق ہماری زندگی اور موت دونوں سے ہی ہے- ایک اندازے کے مطابق ہر سال کم سے کم 2.8 ملین افراد صرف موٹاپے کی وجہ سے موت کا شکار بن جاتے ہیں- یہاں ہم موٹاپے سے متعلق چند ایسے حقائق بتارہے ہیں جن کے بارے میں آپ کو ضرور علم ہونا چاہیے-

دنیا بھر میں اس وقت 925 ملین افراد بھوک کا شکار ہیں لیکن اضافی وزن یا موٹاپے کے شکار افراد کی تعداد 1.5 بلین ہے-
دلچسپ بات یہ ہے کہ موٹاپا اور بھوک دونوں غذائی اجزاﺀ کی کمی کا شکار بناتے ہیں- ان دونوں طرح کے افراد میں وٹامن اے٬ آئرن یا آئیوڈین کی کمی پائی جاتی ہے-
زیادہ تر اضافی وزن کے حامل افراد ترقی یافتہ ممالک میں پائے جاتے ہیں- ہر 3 امریکی باشندوں میں سے 1 باشندہ موٹاپے کا شکار ہے-
ایسے افراد جو ناشتے اور رات کا کھانا کھانے سے گریز کرتے ہیں ان میں وزن بڑھنے کے خطرات عام آدمی کے مقابلے میں دو گنا زائد پائے جاتے ہیں-
ایک حالیہ رپورٹ کے مطابق دنیا میں سب سے زیادہ اضافی وزن والے افراد امریکہ میں پائے جاتے ہیں اور اس کے بعد میکسیکو کا نمبر آتا ہے-
 
موٹاپا یا اضافی وزن دنیا بھر میں موت کا پانچواں سب سے بڑا سبب ہے- ہر سال 2.8 ملین افراد صرف اسی بیماری کی وجہ سے موت کے منہ میں چلے جاتے ہیں-
نیند کی کمی بھی موٹاپے کا شکار بنانے کی ایک بڑی وجہ ہے- جب آپ رات سوتے ہیں تو آپ جسم اپنے اندرونی اعضاﺀ کی مرمت کرتا ہے لیکن دیر تک جاگنے کی صورت میں یہ عمل خرابی کا شکار ہوجاتا ہے-
اگرچہ جوس صحت بخش مشروب ہیں لیکن پانی آپ کے جسم کے لیے زیادہ موافق ہے- آپ صرف پانی کے ذریعے ہی جسم میں موجود کافی کیلوریز کم کرسکتے ہیں- جوس پیجیے مگر ایک حد تک کیونکہ یہ شوگر پر مشتمل ہوتے ہیں-
ایک امریکی باشندہ سال بھر میں 25 پونڈ کی حامل کینڈی کھا جاتا ہے اور یہی اس کے لیے نقصان کا باعث بن رہی ہیں-
 
کار حادثے کی صورت میں موٹاپے کے شکار افراد کی موت کا خطرہ 80 فیصد تک بڑھ جاتا ہے-