خبرنامہ

مویشی منڈی میں 35 لاکھ کےجانورنےدھوم مچادی

کراچی: سپرہائی وے پر مویشی منڈی میں سب سے مہنگا جانورآگیا۔ بیوپاری نے جانور کی قیمت پینتیس لاکھ روپے لگادی۔

کراچی کی مویشی منڈی سج گئی جس میں ہزاروں جانورموجودہیں۔ایک سے بڑھ کر ایک بیل یہاں موجود ہے۔

منڈی کا سب تگڑا اور مہنگاجانور35 لاکھ کا ہے ۔ اس کا وزن 30 من سے زائد ہے۔سب سے قیمتی جانور

مویشی منڈی آنے پر سب کی توجہ کامرکز بن چکاہے۔

عید قرباں میں تو ابھی ایک ماہ سے زائد باقی ہےلیکن کیا اس تگڑے جانور کو کوئی خرید سکے گا، اس کا انتظار تو سبی کے بیوپار کو بھی ہے۔