مکاؤ میں میوزیکل لائٹ فیسٹیول کا انعقاد
لاہور(ملت آن لائن) مکاؤ میں سالانہ کرسمس میوزیکل لائٹ فیسٹیول کا انعقاد کیا گیا، اسی سلسلے میں موسیقی کی دھنوں پر حرکت کرتے جگمگاتے فوارے ہر ایک کی توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں۔اس سالانہ فیسٹیول میں نہ صرف مکاؤ کے مشہور پارک اور اس کے اطراف میں موجود عمارتوں کو برقی قمقموں سے سجایا جاتا ہے بلکہ شاندار ویڈیو پراجیکشن پیش کرنے کا بھی انتظام کیا جاتا ہے۔اس دلکش میوزیکل شو میں جہاں عمارتیں ایک کے بعد ایک رنگ بدلتی نظر آتی ہیں وہیں شاہراہوں پر روشنیوں کی تتلیاں اُڑان بھرتی ہیں۔ یہ لائٹ فیسٹیول یکم جنوری تک جاری رہے گا۔