خبرنامہ

مکمل دائرے کی قوسِ قزح کی ویڈیو وائرل

مکمل دائرے کی قوسِ قزح کی ویڈیو وائرل

مکمل دائرے کی قوسِ قزح کی ویڈیو وائرل

سینٹ پیٹرز برگ:(ملت آن لائن) یوٹیوب پر ایک ویڈیو پوسٹ کی گئی ہے جو بہت تیزی سے مقبول ہورہی ہے۔ اس ویڈیو میں مکمل گول دائرے میں پھیلی ہوئی قوسِ قزح دیکھی جاسکتی ہے جسے عام حالات میں دیکھنا ممکن نہیں۔ اس قوسِ قزح کا منظر زیر تعمیر لختا سینٹر سے حاصل کیا گیا ہے جو یورپ بھر میں ایک بلند ترین ٹاور ہوگا جہاں رہائشی اپارٹمنٹ، دفاتر اور شوروم بنائے جائیں گے۔ اسے ایک برطانوی انجینئر نے ڈیزائن کیا ہے جو اپنی تکمیل کے بعد یورپ کی بلند ترین عمارت بھی ہوگی۔ کچھ روز قبل اس عمارت پر کام کرنے والے ایک روسی مزدور نے گول قوسِ قزح کی ویڈیو اس وقت بنائی جب وہ کرین پر بیٹھا کام کررہا تھا۔ عموماً ایسی ویڈیوز ہوائی جہاز یا بہت بلندی سے ہی دیکھی جاسکتی ہیں۔ کرین کے کیبن سے تیارشدہ یہ ویڈیو اب بہت مقبول ہورہی ہے۔ لاختا سینڑ کی فلک بوس عمارت سے پورا سینٹ پیٹرز برگ شہر 360 درجے کے دائرے میں دیکھا جاسکتا ہے اور اگر قسمت ساتھ دے تو دھنک کے یادگار نظارے بھی کیے جاسکتے ہیں۔ فلیٹ کی انتظامیہ نے کہا ہے کہ ٹاور کی تکمیل کے بعد یہ پلیٹ فارم عوام کےلیے کھول دیا جائے گا جہاں سے وہ شہر کا اور بننے والی دھنک کا نظارہ کرسکیں گے۔