خبرنامہ

مکہ ریجن میں 43 ہزار تارکین کے فنگر پرنٹس لئے گئے

جدہ ۔ (ملت+اے پی پی) مکۃ المکرمہ ریجن میں محکمہ پاسپورٹ کے ڈائریکٹر جنرل عبدالرحمن الحربی نے کہا ہے کہ سال رواں کے شروع سے لے کر اب تک 43ہزار تارکین جدہ محکمہ پاسپورٹ پہنچ کر فنگر پرنٹس ریکارڈ کراچکے ہیں۔ محکمہ پاسپورٹ نے کافی عرصہ پہلے تارکین وطن کو ہدایت کی تھی کہ وہ یا ان کے 6برس سے زیادہ عمر کے بچے پہلی فرصت میں فنگر پرنٹس ریکارڈ کرادیں۔