خبرنامہ

مکہ میں معروف ریستوران کے کھانوں میں پکے ہوئے چوہوں کا انکشاف

مکہ میں معروف

مکہ میں معروف ریستوران کے کھانوں میں پکے ہوئے چوہوں کا انکشاف

ریاض:(ملت آن لائن) مکہ مکرمہ کے ایک معروف ہوٹل میں گاہکوں کو فراہم کردہ کھانے میں چوہوں کی موجودگی کے انکشاف کے بعد اسے بند کردیا گیا۔ عرب میڈیا کے مطابق شاہراہ عبداللہ خلیفی پر العتیبیہ کے مقام پر واقع معروف نجی ہوٹل میں ایک خاتون کو کھانا فراہم کیا گیا جسے دیکھ کر وہ چونک گئی، خاتون کو ملنے والے کھانے میں ایک پکا ہوا چوہا پایا گیا جس پر خاتون نے مقامی انتظامیہ کو شکایت کی۔ انتظامیہ نے شکایت ملنے پر مذکورہ ہوٹل میں چھاپہ مارا اور چوہے والا کھانا تلف کردیا جب کہ صفائی ستھرائی کے ناقص انتظامات اور غیر معیاری کھانے پر ہوٹل کو بند کردیا گیا۔ حکام نے چھاپے کے دوران پکائے گئے چوہے بھی قبضے میں لے لیے۔ اطلاع ملنے پر پولیس نے بھی کارروائی کرتے ہوئے ہوٹل کے عملے کو گرفتار کرلیا اور معاملے کی تفتیش شروع کردی۔