خبرنامہ

مکۃ المکرمہ اور مدینہ منورہ کے درمیان حرمین ٹرین کا آغاز رواں ماہ ہو گا

ریاض ۔ (ملت +اے پی پی) سعودی وزیرٹرانسپورٹ ڈاکٹر نبیل العمودی نے واضح کیا ہے کہ الحرمین ٹرین کمرشل بنیادوں پر ستمبر2018ء کے دوران چلنے لگے گی۔ سعودی خبر رساں ادارے کے مطابق مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کا سفر حرمین ٹرین سے شروع ہوجائیگا۔ العمودی نے یہ بھی بتایا کہ سعودی عرب میں مال گاڑیوں کا نظام لایا جارہا ہے جس کی بدولت شاہراہوں سے 5لاکھ ٹرکوں کا رش کم ہو جائیگا