خبرنامہ

میانمار،بار میں آگ لگ گئی،4خواتین سمیت 16 افراد جل کر ہلاک،متعدد زخمی

ینگون (ملت آن لائن + آئی این پی) میانمار کے شہر ماگ ماو میں ایک بار میں آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں 4خواتین سمیت 16 افراد جل کر ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق میانمار کے شہر ماگ ماو میں ایک بار میں آگ بھڑک اٹھی جس میں 16 افراد جل کر ہلاک ہو گئے۔گزشتہ شب یہ واقعہ ایک دو منزلہ عمارت میں دھماکے کے نتیجے میں پیش آیا جس کا سبب گیس کا اخراج بتایا گیا ہے۔ فائر بریگیڈ کے عملے نے دو گھنٹے کی محنت سے اس آگ پر قابو پا لیا جس میں 16 افراد ہلاک ہوئے۔ ہلاک شدگان کے درمیان بار کے چار ملازمین بھی شامل ہیں۔