خبرنامہ

میانمر میں فوج کے سرچ آپریشن کے دوران 30 حملہ آور ہلاک

ینگون: (ملت+اے پی پی) میانمر کی فوج نے سرچ آپریشن کے دوران 30 حملہ آوروں کو ہلاک کر دیا ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایک سرکاری بیان میں کہا گیا کہ یہ تمام افراد ریاست راکھائن میں کی جانے والی مختلف کارروائیوں میں مارے گئے۔ میانمر میں آباد تقریباً 11 لاکھ افراد کا تعلق روہنگیا مسلم برادری سے ہے تاہم یہ لوگ مقامی شہریت نہ ہونے کی وجہ سے بہت سی بنیادی سہولیات سے محروم ہیں۔ 2012ء میں بدھ مت کے پیروں کاروں اور روہنگیا مسلمانوں کے مابین شدید ہنگامہ آرائی شروع ہو گئی تھی اور یہ سلسلہ تب سے وقفے وقفے سے جاری ہے۔