خبرنامہ

میانمر میں میٹر ک کے امتحان شروع ہو گئے

یان گان (ملت + آئی این پی) میانمر میں اس سال سات لاکھ سڑسٹھ ہزار طلباء میٹر ک کا امتحان دے رہے ہیں ،2016-17ء کا تعلیمی سال مارچ میں اختتام پذیر ہو گا ، اس امتحان میں کامیاب ہو نیوالے طلباء یونیورسٹیوں میں داخلے کے اہل ہو ں گے ، امتحان دینے والے طلباء میں سے ایک لاکھ چودہ ہزار طلباء کا تعلق یان گان کے سرکاری یا نجی ہائی سکولوں سے ہے ، امتحان 8سے 17مارچ تک جاری رہے گا جس کے لئے علاقے کے 44ٹاؤن شپس میں 217امتحانی مراکز قائم کئے گئے ہیں جبکہ 174غیر ملکی طلباء کیلئے 17امتحانی مراکز قائم کئے گئے ہیں ، امتحان کے بعد گرمیوں کی چھٹیوں کیلئے سکول جون تک بند کر دیئے جائیں گے ۔