خبرنامہ

میلان فیشن شومیں انوکھی واک

میلان فیشن شومیں انوکھی واک

لاہور: (ملت آن لائن) میلان فیشن ویک کے ایک انتہائی عجیب شو میں گوچی کی کیٹ واک کے دوران ماڈلز اپنے ہی ہاتھوں میں اپنے سر اٹھائے نظر آئے۔ یہ مصنوعی سر ہو بہو ماڈلز کی شکل سے مماثلت رکھتے تھے ، وہی سر کے بال اور وہی تاثرات جو کیٹ واک کرنیوالے ماڈلز کے چہروں پر تھے یہ نرالا پن یہیں ختم نہیں ہوا۔ گوچی کے کریٹو ڈائریکٹر نے ماڈلز کو کیٹ واک پر چھوٹے ڈریگن، سانپ اور ایک کے ماتھے پر تیسری آنکھ لگا کر بھی بھیجا اسکے علاوہ ریمپ کو ایک آپریشن تھیٹر کی طرح بنایا گیا تھا جہاں میز اور سرجیکل لائٹیں بھی لگائی گئی تھیں۔
………………………
اس خبر کو بھی پڑھیے….امریکہ میں جمی ہوئی جھیل پر رنگا ر نگ کائٹ فیسٹیول

لاہور (ملت آن لائن) امریکی ریاست لووا میں جمی ہوئی جھیل پر رنگا رنگ کائٹ فیسٹیول ہوا، منچلوں کی بڑی تعداد اس میں شریک ہوئی۔ شدید ٹھنڈ اور برف باری کے باعث جہاں معمولات زندگی تھم کر رہ جاتی ہے وہیں ایسے کھلاڑیوں کی بھی کمی نہیں جو اس مو سم میں بھی گھر میں بیٹھنے کو تیار نہیں۔کلیئر لیک کی جھیل شدید سردی کے باعث برف میں تبدیل ہوگئی ، نوجوانوں نے ٹھنڈی ہوائوں میں پتنگیں اڑا کر موسم کا لطف اٹھایا امریکی ریاست لووا کے شہرکلیئر لیک کی جھیل شدید ٹھنڈ کے باعث برف میں تبدیل ہو گئی ہے جہاں منچلوں کی بڑی تعداد کائٹ فیسٹیول میں شریک دکھائی دے رہی ہے۔ برف سے ڈھکی اس جھیل کی سطح پرخوب پتنگیں اُڑاتے یہ نوجوان نہ صرف سرد موسم سے لطف اندوز ہو رہے ہیں بلکہ اپنی اس تفریح کو کیمرے میں بھی محفوظ کررہے ہیں۔ چلتی ٹھنڈی ہواؤں نے پتنگوں کو خوب اونچا اڑایا جس کے ذریعے یہ منچلے کسی مشکل کے بغیر برف کے اوپر پتنگ بازی کے مزے لیتے رہے۔