خبرنامہ

نئی ایپ سے اپنے ڈی این اے کے مطابق لائف پارٹنر کا انتخاب کریں

نئی ایپ سے

نئی ایپ سے اپنے ڈی این اے کے مطابق لائف پارٹنر کا انتخاب کریں

لاہور:(ملت آن لائن) ڈیٹنگ ایپ کے بعد ایک نیا آئیڈیا سامنے آیا ہے جس کے مطابق مستقبل میں اپنی شخصیت اور ڈی این اے سے مطابقت رکھنے والے جیون ساتھی کا انتخاب کیا جا سکے گا۔ سائنسدانوں نے خوشگوار زندگی گزارنے کیلئے ایک ایسا طریقہ ڈھونڈ لیا ہے جس کے ذریعے اب اپنی سوچ، مزاج اور دیگر خاصیتوں کے لحاظ سے لائف پارٹنر ڈھونڈ سکتے ہیں۔ سائنسدان اسے جنیٹک بیسڈ اٹریکشن ایپکا نام دے رہے ہیں، اس مقصد کیلئے ڈی این اے کے سیمپل اکٹھے کیے جا رہے ہیں، جس کے تحت ہر فرد کی مختلف خصوصات کا ایک چارٹ مرتب کیا جاتا ہے۔ یہ ایپ کا آئیڈیا ڈوک یونیورسٹی کی طالبہ عاصمہ مرزا اور بن ہاونگ نے پیش کیا، دونوں طالبعلوں نے کیپسٹی بلڈنگ کے ایک پروجیکٹ کے سلسلے میں اس ڈیٹنگ ایپ کا آئیڈیا پیش کیا۔ ڈویلپرز کا کہنا ہے کہ جیون ساتھی کے انتخاب میں رنگ، نسل اور علاقے سے کوئی فرق نہیں پڑے گا۔ ایک اندازے کے مطابق مختلف ڈیٹنگ ایپ کی مارکیٹ تقریباً 2 بلین ڈالرز ہے اور تقریباً 4 کروڑ امریکن ڈیٹنگ ایپس استعمال کرتے ہیں۔

…………………..

اس خبر بھی پڑھیے…تھپڑ مارنے سے تعلقات بہتر ہوتے ہیں، چینی کمپنی کا انوکھا فلسفہ

لاہور: (ملت آن لائن) عام طور پر کسی کو تھپڑ مارنا لڑائی جھگڑے کا حصہ سمجھا جاتا ہے اور ایسے اقدام کے نتیجے میں دونوں میں تعلقات بگڑ جاتے ہیں مگر ایک چینی کمپنی نے انوکھا فلسفہ پیش کیا ہے وہ یہ کہ تھپڑ مارنے سے لوگوں کے باہمی تعلقات بہتر ہوتے ہیں۔ کمپنی نے نہ صرف یہ شوشا چھوڑا بلکہ اپنی ایک سالانہ تقریب میں اپنی ملازم خواتین کو ایک دوسرے کے چہروں پر زور دار تھپڑ رسید کرانے کا اہتمام بھی کیا۔ چینی کمپنی کی اس منفرد تقریب کی فوٹیج سوشل میڈیا پر وائرل ہے، جسے لوگ حیرت کے ساتھ دیکھ رہے ہیں۔ فوٹیج میں کمپنی کی ملازم لڑکیوں کے درمیان ایک دوسرے کے چہروں پر تھپڑ مارنے کا بھرپور مقابلہ دیکھا جاسکتا ہے۔ کمپنی نے اس اقدام کا دفاع کیا ہے اور کہا ہے کہ ایسا کرنے سے ورکروں کے درمیان تعلقات بہتر اور اچھے ہوتے ہیں۔ چین کی ایک مقامی کاسمیٹک کی مارکیٹنگ کرنے والی کمپنی کا کہنا ہے کہ اجتماعی طورپر ایک دوسرے کو تھپڑ مارنے سے ٹیم میں یکجہتی کی روح پیدا ہوتی ہے۔چین کی ایک مقامی کاسمیٹک کی مارکیٹنگ کرنے والی کمپنی کا کہنا ہے کہ اجتماعی طورپر ایک دوسرے کو تھپڑ مارنے سے ٹیم میں یکجہتی کی روح پیدا ہوتی ہے۔