خبرنامہ

نئی ٹرین کا کرایہ 12 لاکھ روپے

ٹوکیو : حکومت کی جانب سے متعارف کرائی جانے والی نئی ٹرین کا فی پرسن کرایا 12 لاکھ روپے مقرر کیا گیا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق جاپان میں ایک ایسی نئی ٹرین متعارف کرائی گئی ہے، جو اپنی سہولیات کی بنا پر سواریوں سے کرایہ10 ہزار ڈالر ہے، جو پاکستانی کرنسی میں 12 لاکھ روپے بنتا ہے،اس ٹرین میں ایک وقت میں صرف چونتیس مسافر ہی سفر کرسکیں گے۔
یہ نئی لگژری ٹرین 4 دن تک ریلوے ٹریک کے دونوں جانب جاپان کے نظارے آپ کو گلاس وال کے ذریعے کرائے گی۔
جاپان کی جانب سے متعارف کرائی جانے والی اس شاہکار ٹرین کو اگر کسی فائیو اسٹار ہوٹل سے تشبیہ دی جائے تو غلط نہ ہوگا۔
فائیو اسٹار ہوٹل سے مقابلہ کرتی اس جاپانی ٹرین میں پرآسائش بیڈ روم، دو منزلہ ڈیلکس سوئِٹ، شاندار ڈائننگ ہال، شیشوں کی دیواروں کے ساتھ نظاروں اور پرتکلف کھانوں کا وسیع و عریض ہال شامل ہے، جو اسے کسی بھی طرح سے ٹاپ کلاس کے رتبے پر فائز کرتا ہے۔
تاہم اس ٹرین میں سوار ہونے سے قبل اپنی جیبیوں اور بینک بیلنس کے حالات کا پہلے سے اندازہ لگا لیا جائے
اس لگژری ٹرین کے مزے لینے والوں کے شوق کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ آئندہ سال مارچ دو ہزار اٹھارہ تک کی تمام ٹکٹ بک ہوچکی ہیں۔