خبرنامہ

نائجر، دہشت گردوں کے حملے میں 4 پولیس افسر ہلاک

نیامے (ملت + اے پی پی) نائجر میں ایک حملے دہشتگرد میں 4 پولیس افسران ہلاک ہو گئے ہیں۔ مقامی حکام نے بتایا ہے کہ مغربی علاقے ونزاربی کے تھانے پر دہشت گردانہ حملہ کیا گیا ہے ۔ ونزاربی اور ملحقہ علاقوں میں اس سے قبل بھی پولیس اور قانون نافذ کرنے والے دیگر اداروں پر متعدد حملے کیے جا چکے ہیں۔ ہفتے کے روز ہی نائجر حکومت نے اس خطے میں ہنگامی حالت نافذ کی تھی۔ نائجر کی جنوبی سرحد نائیجریا سے ملتی ہے اور نائجیریا کو کالعدم عسکری گروپ بوکو حرام کی شدت پسندی کا سامنا ہے۔