خبرنامہ

نمک میں دبایا،مردہ زندہ پایا…………

نئی دہلی: توہم پرستی کا کوئی علاج نہیں۔ اس مرض میں مبتلا افراد اس حد تک آگے چلے جاتے ہیں کہ جادو ٹونے کے سہارے مردے کے زندہ ہو اٹھنے کا بھی یقین ہوتا ہے۔

بھارت میں سانپ کے ڈسنے سے مرنے والے شخص کو زندہ کرنے کیلئے گھر والوں نے ہر ممکن کوشش کی اور بالاخر ایک سپیرے تک جا پہنچے جس کا دعویٰ تھا کہ وہ مردہ شخص کو باآسانی زندہ کر سکتا ہے۔

غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق بنگلور میں ایک شخص کو گھر کے قریب ہی سانپ نے ڈس لیا۔ متاثرہ شخص کو لگا یہ شاید اسے کسی کیڑے نے کاٹ لیا ہے اس لیے وہ معمول کے کام سرنجام دیتا رہا مگر آدھی رات کوسانپ کا زہر پھیلنے کے باعث حالت غیر ہوئی اور وہ اسپتال پہنچنے سے پہلے ہی دم توڑ گیا۔

ڈاکٹرز نے لاش کا پوسٹ مارٹم کرنے کو کہا مگر گھر والے اس بات سے انکاری تھے کہ مذکورہ شخص مر گیا، انہوں نے جادو ٹونے کے زور پر اسے زندہ کرانے کیلئے سپیرے سے رابطہ کیا جس نے لاش کو ایک گھنٹہ نمک میں دبانے کیلئے کہا ، اور دعویٰ کیا کہ اس عمل سے مردہ زندہ ہو جائے گا۔

گھروالوں نے سپیرے کی ہدایت کے مطابق ایسا ہی کیا اور تقریبا 50 کلو نمک سے لاش کو ڈھک دیا مگر جب کچھ نہ ہوا تو پولیس سپیرے صاحب کو لیکر چلتی بنی۔