خبرنامہ

نوجوانوں کی ابلتے لاوے کے سامنے سلیفیاں

نوجوانوں کی

نوجوانوں کی ابلتے لاوے کے سامنے سلیفیاں

برازاویلا:(ملت آن لائن) افریقی ملک جمہوریہ کانگو میں نوجوانوں نے آتش فشاں سے ابلتے ہوئے لاوے کے سامنے سلیفیاں بنا کر سب کو حیران کردیا۔ کانگو میں دو نوجوان آتش فشاں کے دہانے پر پہنچے اور ابلتے لاوے کی ندی کے قریب چہل قدمی کی اور سیلفیاں بھی بنائیں۔ دونوں نے خطرے کی پروا کیے بغیر ندی کے بالکل قریب کئی راتیں گزاریں اور دونوں نے ندی کے قریب کھڑے ہو کر تصاویر بھی بنائیں۔ بعد ازاں سوشل میڈیا پر تصاویر اور ویڈیوز اپ لوڈ ہوئیں تو دیکھنے والے دنگ رہ گئے۔ لوگوں نے دونوں نوجوانوں کو بہادری پر داد دی تو کچھ نے اسے جان جوکھم میں ڈالنے کے خوفناک انجام سے خبردار کیا اور اسے پاگل پن قرار دیا۔
…………………..
اس خبر کو بھی پڑھیے….شادی کی سالگرہ پر شوہر کا بیوی کو گردے کا تحفہ

فلوریڈا:(ملت آن لائن) امریکا میں شوہر نے شادی کی 23 ویں سالگرہ پر بیوی کو گردہ بطور تحفہ عطیہ کرکے اس کی جان بچالی۔ ریاست فلوریڈا میں کیسرکلے نامی شوہر نے شادی کی 23 ویں سالگرہ کو منفرد تحفہ دے کر یادگار بنادیا۔شوہر نے بیوی مونیکا کو شادی کی سالگرہ پر اپنا گردہ عطیہ کردیا۔ مونیکا دونوں گردے فیل ہونے کی وجہ سے کافی عرصے سے ڈائیلائسز پر تھی اور اسے زندہ رہنے کے لیے ایک گردے کی ضرورت تھی، جوڑے نے گردے کی تلاش جاری رکھی تاہم انہیں کوئی ڈونر نہ مل سکا۔ جب ڈاکٹرز نے کیسرکلے کا ٹیسٹ کیا تو اس کا گردہ میچ کرگیا جس پر ڈاکٹرز نے فوری گردے کی پیوند کاری کا فیصلہ کیا اور کچھ دن پر کامیاب آپریشن کرکے شوہر کا گردہ بیوی کو لگا دیا گیا۔
چار دن بعد مریضہ کو اسپتال سے فارغ کردیا گیا تاہم گھر جانے سے قبل اسپتال کے عملے نے جوڑے کی شادی کی سالگرہ منائی اور کیک کاٹا۔ مونیکا نے گردہ عطیہ کرنے پر شوہر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ مجھے ایسا لگتا ہے کہ میری لاٹری نکل آئی ہے یہ میرے لیے انتہائی حیران کن بات ہے کہ خدا نے شوہر کو میری زندگی میں بلاوجہ شامل نہیں کیا بلکہ ایک مقصد کے تحت میری زندگی میں بھیجا۔