خبرنامہ

نوجوان مرنے کے 24 گھنٹے بعد زندہ ہوگیا

نوجوان مرنے کے

نوجوان مرنے کے 24 گھنٹے بعد زندہ ہوگیا

ناگپور:(ملت آن لائن) بھارت میں مردہ قرار دیا گیا شخص ایک دن مردہ خانے میں رہنے کے بعد زندہ ہوگیا۔ ہمانشو بھردواج نامی نوجوان کار حادثے میں شدید زخمی ہوا جسے تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے غلطی سے مردہ قرار دے دیا۔ نوجوان کو مردہ خانے منتقل کردیا گیا جہاں وہ 24 گھنٹے رہا لیکن ڈاکٹر جب لاش کا پوسٹ مارٹم کرنے لگے تو نوجوان کی نبض چل رہی تھی جس پر ڈاکٹر حیران رہ گئے اور نوجوان کو فوری طور پر اسپتال کے پرائیویٹ وارڈ منتقل کرکے اسے طبی امداد دی گئی۔
یہ لڑکا اب تک 20 انڈے دے چکا ہے!
ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ ناگور اسپتال میں زیر علاج مذکورہ نوجوان کوجب اسپتال لایا گیا تو وہ شدید زخمی تھا۔ نوجوان کی ذہنی موت ہوچکی تھی تاہم اس کا نظامِ تنفس وقفے وقفے سے کام کررہا تھا۔ جب اسے مردہ قرار دیا گیا تو اس وقت نوجوان کی سانس رُکی ہوئی تھی جس پر ذہنی موت کے بعد اس کے طبی طور پر مردہ (میڈیکلی ڈیڈ) ہونے کا فیصلہ کردیا گیا جو بعد میں غلط ثابت ہوا۔