نوجوان نے اپنے گھر کو ہزاروں کرسمس لائٹس سے سجا دیا
لاہور (ملت آن لائن) آسٹریلوی ریاست وکٹوریا سے تعلق رکھنے والے ایک نوجوان نے اپنے گھر کو ہزاروں کرسمس لائٹس سے سجا دیا۔ ’’ویکس مین ‘‘نامی نوجوان نے چند روز قبل اپنے گھر پر لائٹیں لگانا شروع کیں تاکہ کرسمس کی آمد سے قبل گھر کوسجایا جاسکے۔ رات کی تاریکی میں موسیقی کی شاندار دھنوں پر جلتی بجھتی لائٹیں وہاں سے گزرنے والے افراد کو رک کر نظارے سے لطف اندوز ہونے پر مجبور کر دیتی ہیں۔