خبرنامہ

نوجوان نے ٹوتھ پیسٹ سے مشہور شخصیات کے پورٹریٹس بنا ڈالے

نوجوان نے ٹوتھ پیسٹ

نوجوان نے ٹوتھ پیسٹ سے مشہور شخصیات کے پورٹریٹس بنا ڈالے

لاہور(ملت آن لائن) رنگ برنگے طرح طرح کے ٹوتھ پیسٹ دانتوں کی صفائی کیلئے نہیں ہیں بلکہ ان سے تخلیق کئے جائینگے اب آرٹ کے زبردست شاہکار،کرسٹیام رموس ٹوتھ پیسٹ انگلی پر لگا کر لیڈی گاگا، ملی سائرس، ایما واٹسن اور ایلٹن جان کی تصویریں بنا چکے ہیں امریکی مصور کرسٹیام رموس جو ٹوتھ پیسٹ کو انگلی پر لگا کر برش کا کام سر انجام دیتے ہیں وہ لیڈی گاگا، ملی سائرس، ایما واٹسن اور سر ایلٹن جان سمیت کئی بڑی اور مشہور شخصیات کی پینٹنگز بنا چکے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ ایک خاکے کو تخلیق کرنے میں روزانہ دس گھنٹے لگتے ہیں جبکہ لگ بھگ 30 ٹوتھ پیسٹ کی ٹیوبز کا خرچا آتا ہے۔
……………………
اس خبر کو بھی پڑھیے….امریکا میں چاکلیٹ کی مدد سے چائے دانی تیار

نیویارک (ملت آن لائن) پتھر اور دھاتوں سے بنی چائے دانی تو اکثر گھروں میں استعمال کی جاتی ہے مگر کیا کوئی سوچ سکتا ہے کہ کوئی ایسی چائے دانی سے چائے اپنے کپ میں ڈالے جو کسی پتھر یا دھات سے نہیں بلکہ چاکلیٹ سے بنائی گئی ہو نہیں نا ،مگر اب ایسا ممکن ہوگیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق امریکی ماہرین کی ایک ٹیم نے ایسی ہی چائے دانی بنا ڈالی ہے جس میں 65 فیصد ٹھوس چاکلیٹ کو استعمال کیا گیا ہے ۔ ماسٹر چاکلیٹر جان کاسٹیلو اور ان کی ٹیم کو چائے دانی بنانے میں صرف اڑھائی گھنٹے کا وقت لگا اور اس کے بعد انہوں نے اس چائے دانی کو میڈیاکے سامنے نمائش کیلئے پیش کر دیا۔