خبرنامہ

نوجوان کو پیرا گلائیڈنگ کا شوق مہنگا پڑ گیا

نوجوان کو پیرا گلائیڈنگ کا شوق مہنگا پڑ گیا
لاہور(ملت آن لائن) کہتے ہیں پیرا گلائیڈنگ کیلئے مہارت اور تجربہ ضروری ہوتا ہے ورنہ کرتب کے دوران ذرا بھی اونچ نیچ جان لیوا ثابت ہوسکتی ہے جیسا کہ اس ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پیرا گلائیڈنگ کا شوقین نوجوان جو کسی اڑتے ہوئے پرندے کی طرح اپنی اڑان کے جوہر دِکھا رہا تھا اس دوران وہ اچانک اپنا کنٹرول برقرار نہ رکھ سکا اور بے قابو ہوکردرختوں کے درمیان جاپھنسا تاہم بر وقت ٹرینرکی مدد کے تحت کسی بڑے نقصان سے بچ گیا۔