خبرنامہ

نوگھنٹے تک مسلسل قوس و قزح کا نظارہ

نوگھنٹے تک مسلسل قوس و قزح کا نظارہ
لاہور:(ملت آن لائن) چین میں ماہرموسمیات نے دعویٰ کیا ہے کہ تائیوان کے دارالحکومت تائی پے میں 9 گھنٹے مسلسل قوس و قزح دیکھی گئی۔ ایٹموسفیرک سائنسزکے پروفیسر کون ہو سوان چائو کا کہنا تھا اس سے قبل برطانیہ کے شہر شیفیلڈ میں 1994 میں مسلسل 6 گھنٹے تک قوس و قزح آسمان پر موجود رہی۔ انہوں نے واضح کیا کہ گزشتہ روز دیکھی جانیوالی قوس و قزاح اتنے طویل عرصہ تک اس لئے نظر آتی رہی کیونکہ مون سون کا موسم تائیوان پر اثر انداز ہو رہا ہے۔