خبرنامہ

نو منتخب امریکی صدر جوہری معاہدے کو نہیں بدل سکتے،ایرانی صدر

تہران: (ملت+ اے پی پی) ایرانی صدر حسن روحانی نے کہا ہے کہ اس بات کا کوئی امکان نہیں کہ عالمی قوتوں اور ایران حکومت کے مابین طے شدہ جوہری معاہدے کو نو منتخب امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ بدل سکیں۔ایرانی ذرائع ابلاغ کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ یہ دعوی کر چکے ہیں کہ وہ اس معاہدے کے پرخچے اڑا دیں گے تاہم روحانی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ایران نے جوہری معاہدہ کسی ایک ملک یا حکومت کے ساتھ نہیں طے کیا تھا بلکہ اسے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں ایک باقاعدہ قرارداد کے ذریعے منظور کرایا گیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ انفرادی طور پر ایک حکومت اس معاہدے کو منسوخ کرنے کا اختیار نہیں رکھتی۔