نیتا امبانی نے ارب پتی مکیش امبانی سے شادی کیلئے کیا شرط رکھی؟
لاہور: (ملت آن لائن) بھارت کا سب سے امیر ترین خاندان بلا شبہ امبانی خاندان ہے۔ اس سے وابستہ افراد میڈیا کی خبروں کی زینت بنے رہتے ہیں۔ مکیش امبانی کی بیوی نیتا امبانی بھارت کی سب سے امیر خاتون ہیں۔ نیتا امبانی ریلائنس موبائل کی چیئرپرسن بھی ہیں۔ وہ کرکٹ میں گہری دلچسپی رکھتی ہیں، اور آئی پی ایل فرنچائز ممبئی انڈین کی مالکن بھی ہیں۔نیتا امبانی ریلائنس فاؤنڈیشن کے سماجی کاموں اور آرٹس میں اپنی گہری دلچسپی کی وجہ سے بھی خاصی مقبول ہیں، وہ انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی کی پہلی بھارتی خاتون ممبر بھی ہیں۔نیتا امبانی کو کبھی بھی یہ بتانے میں شرمندگی محسوس نہیں ہوئی کہ انکا پس منظر ایک مڈل کلاس فیملی ہے۔ انہوں نے کامرس میں اپنی انٹر کی ڈگری حاصل کی اور پڑھانا شروع کر دیا۔ اسی دوران دھیرو بھائی امبانی نے نیتا کو اپنے بڑے بیٹے کے ساتھ شادی کیلئے پیشکش کی، جس کے بعد نیتا اور مکیش کی ملاقات ہوئی تو انہوں نے مکیش امبانی کے سامنے ایک شرط رکھی جسے پورا کرنے پر وہ شادی کیلئے ہاں کہہ سکتی تھیں۔ پہلی تنخواہ کتنی تھی؟ شاہ رخ خان کا آننت امبانی سے سوال نیتا نے مکیش سے کہا کہ وہ شادی کے بعد بھی ٹیچنگ جاری رکھنا چاہتی ہیں، جس پر مکیش نے انہیں اجازت دے دی۔