خبرنامہ

پاناما کیس کی سماعت شیخ رشید کے کمرہ عدالت میں خراٹے

اسلام آباد(ملت آن لائن)پاناما کیس کی سماعت کے دوران عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نیند کے مزے لیتے رہے اور خراٹے لینے پر انہیں ہلا کر اٹھایا گیا۔

پاناما کیس میں تحریک انصاف، جماعت اسلامی کے علاوہ شیخ رشید بھی فریق ہیں جنہوں نے گزشتہ سے پیوستہ روز اپنے دلائل مکمل کئے۔

مسلسل تیسرے روز پاناما کیس کی سماعت نے شاید شیخ رشید کو تھکا دیا جس کی وجہ سے کمرہ عدالت میں زور دار خراٹوں سے نیند کے مزے لیتے رہے۔

خراٹے لینے پر ان کی برابر کی نشست پر موجود شخص نے انہیں ہلایا تو وہ فوراً اٹھ گئے۔ یہی نہیں کمرہ عدالت میں شیخ رشید کے علاوہ نذر محمد گوندل، فیصل کریم کنڈی اور طاہرہ اورنگزیب بھی نیند کے مزے لیتے رہے۔