نیویارک میں دنیا کا سب سے بڑا سینڈوچ تیار
لاہور(نیٹ نیوز) نیویارک میں ماہر شیفس نے دنیا کا سب سے بڑا سینڈوچ تیار کر کے گنیز ریکارڈ توڑ دیا۔ یوں تو سینڈوچ بچوں اور بڑوں سمیت اکثر افراد کو پسند ہوتا ہے لیکن اتنا بڑا سینڈوچ شاید ہی کبھی کسی نے کھایا ہو۔75 پونڈ وزنی سینڈوچ نیوریارک کے سموکڈ فش اینڈ زکر بیگل نامی ریسٹورنٹ کے شیفس نے کئی گھنٹوں کی محنت کے بعد بنیا اور گینیز ریکارڈ اپنے نام کر لیا امریکی شہر نیویارک میں ماہر شیفس نے دنیا کا سب سے بڑا سینڈوچ تیار کر کے گنیز ریکارڈ توڑ ڈالا ہے ۔ نیویارک کے سموکڈ فش اینڈ زکر بیگل نامی ریسٹورنٹ کے شیفس نے ملکر دنیا کا سب سے بڑا لاکس اینڈ بیگل سینڈوچ بنانے کی ٹھانی۔ انہوں نے کریم، چیز، سموکڈ مچھلی، ٹماٹر، پیاز، لوبیا اور ڈبل روٹی سے 75پونڈ وزنی دنیا کا سب سے بڑا سینڈوچ تیار کیا اور گنیز ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔
…………………………
اس خبر کو بھی پڑھیے….جنوبی کوریا میں آئس فیسٹیول کا اہتمام
سیول (ملت آن لائن) جنوبی کوریا میں آئس فیسٹیول سجایا گیا۔ دیوہیکل مجسموں نے سیاحوں کواپنی جانب متوجہ کرلیا۔ شہریوں نے برف سے جمی جھیل سے مچھلیاں بھی پکڑیں۔ جنوبی کوریا کے شہر پیونگ چانگ میں برف کے مجسمے بنانے کا سالانہ میلہ ہوا۔ برف سے بنے دیوہیکل مجسموں کو رنگ برنگی روشنیوں سے سجایا گیا اور لیزر شو نے اس کی خوبصورتی کو چار چاند لگا دیئے۔ سیاحوں نے اِگلو میں وقت گزارا۔ ادھر آئس فشنگ فیسٹیول نے مچھلی کے شکاریوں کو خوب لطف اندوز ہونے کا موقع دیا۔ لوگ بڑی تعداد برف سے جمی جھیل میں مچھلیاں پکڑتے رہے۔