خبرنامہ

نیو یارک میں انٹرنیشنل ببل شو کا انعقاد

نیو یارک میں انٹرنیشنل ببل شو کا انعقاد

لاہور (ملت آن لائن) بلبلے بنانا بچپن میں تو ہر ایک کا ہی من پسند مشغلہ رہا ہو گا لیکن کچھ ببل آرٹسٹ اس مہارت سے بلبلے بناتے ہیں کہ دیوہیکل بلبلہ ہو یا درجنوں بلبلے ایک ساتھ بنانے ہوں، ان کے لیے کچھ بھی مشکل نہیں۔

نیویارک کے سینٹ جارج تھیٹر میں منعقدہ اس سالانہ شو میں باصلاحیت فن کاروں نے جوکروں کا حلیہ اپناتے ہوئے نہ صرف بڑے بڑے بلبلے بنائے بلکہ اس دوران انہوں نے گیس اور ہوا کے ذریعے انوکھی تکنیک کا استعمال کرتے ہوئے بلبلے بنانے کی منفرد ٹرکس بھی پیش کیں جن کے پھٹنے سے دلکش رنگوں کا دھواں فضا میں چاروں اطراف بکھر تا دکھائی دیا۔

اس موقع پر سرکس کے کرتب بھی پیش کئے گئے جن میں ایکروبیٹکس، جمپنگ، ہوا میں معلق ڈانسرز کے کرتب اور دیگر کئی تھیٹرٹرکس حاضرین کی توجہ کا مرکز بنی رہیں۔