خبرنامہ

واٹس ایپ نے وہ فیچر متعارف کرا دیا جس کا سب کو بے صبری سے انتظار تھا، اب صرف تصاویر اور ویڈیوز ہی نہیں بھیجی جا سکیں گی بلکہ۔۔۔

لاہور معروف سوشل میڈیا ایپلی کیشن واٹس ایپ نے صارفین کا بڑا مسئلہ حل کرتے ہوئے شاندار فیچر متعارف کرا دیا ہے جس کے تحت اب اس ایپلی کیشن کے تحت کسی بھی قسم کی فائل بھیجی جا سکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔ فخرزمان ایک مرتبہ پھر میدان میں آ گئے، ایسا کھیل کھیلا کہ پاکستانیوں کے پھر سے دل لوٹ لئے

اس سے قبل واٹس ایپ کے ذریعے صرف ڈاکیومنٹس، تصاویر اور ویڈیوز ہی بھیجی جا سکتی تھیں لیکن اب صارفین 100 ایم بی سے بھی زیادہ سائز کی کوئی بھی فائل بھیج سکتے ہیں۔ ماہرین کے مطابق واٹس ایپ کا یہ نیا فیچر صارفین کیلئے انتہائی سودمند ثابت ہو گا جو کافی عرصے سے اس کا مطالبہ کر رہے تھے۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔ جنوبی افریقی بلے باز کوینٹن ڈی کوک پی ایس ایل 3 میں حصہ لیں گے، یہ کس ٹیم کی جانب سے کھیلیں گے؟ نام جان کر پاکستانیوں کی خوشی کا ٹھکانہ ہی نہ رہا

یہ فیچر ایسے لوگوں کیلئے بھی انتہائی مفید ہو گا جو کام کیلئے واٹس ایپ کا استعمال کرتے ہیں اور اب جو فائلز انہیں ای میل کے ذریعے بھیجنا پڑتی تھیں، وہ واٹس ایپ کے ذریعے ہی بھیج سکیں گے۔