خبرنامہ

وزیر اعظم بنانے کا جھانسا دے کر شہری سے 9 کروڑ روپے ہتھیا لیے

وزیر اعظم بنانے کا جھانسا دے کر شہری سے 9 کروڑ روپے ہتھیا لیے

اسلام آباد (ملت آن لائن) ایف آئی اے نے شہری کو پاکستان کا وزیر اعظم بنانے کا جھانسا دے کر 9 کروڑ 77 لاکھ روپےہتھیانے والے دو سگے بھائیوں سمیت ان کی بیگمات کو گرفتار کر لیا ہے ۔ نجی اخبار کی رپورٹ کے مطابق ملزمان نے پانامہ کیس کے فیصلے سےقبل حساس ادارے کے ایجنٹ بن کر شہری سے ڈیل کی تھی اور نواز شریف کی نااہلی کے بعد شہری کو ایک ارب روہے میں وزیر اعظم بنانا تہہ پایا تھا ۔مگر نواز شریف کی نااہلی کے بعد شہری نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کروایا تھا ۔ ملزمان کوآج ضمانتیں منسوخ ہونے پر گرفتار کر لیا گیا ۔