خبرنامہ

سوتی ہوئی وہیل کی تصاویر نے سب کو حیران کر دیا

نیو یارک سٹی(ملت آن لائن)کیا سمندری مخلوق وہیل بھی سوتی ہیں، یہ معمہ آج تک حل طلب ہے لیکن وہیل کی حال ہی میں منظر عام پر آنے والی تصاویر اور ویڈیوز نے سائنسدانوں کو حیرت میں مبتلا کر دیا ہے اور امید ظاہر کی جا رہی ہے کہ ان تصاویر سے اس دیو ہیکل سمندری جانور کی نیند کے حوالے سے زبردست معلومات سامنے آئیں گی۔

سائسندانوں سے جب نیند کرنے سے متعلق سوال کیا جائے تو وہ اس کا جواب ہاں میں دیتے ہیں لیکن آج تک وہیل کے آرام کرنے یا سونے کی کوئی واضح تصویر یا ویڈیو سامنے نہیں آ سکی تھی، اب ایک فوٹو گرافر نے سوتی ہوئی اسپرم وہیل کی دلچسپ تصاویر سے دنیا کو حیران کر دیا ہے۔

زیرِآب فوٹو گرافر فرانکو بافی نے کریبیئن سمندر میں ڈومینیکا جزائر کے قریب بہت سی وہیل کو سوتے ہوئے دیکھا اور ان کی تصاویر اور ویڈیو اپنے کیمرے کی آنکھ میں محفوظ کر لیں۔ اس ویڈیو کو بہت نایاب قرار دیا جا رہا ہے جس میں وہ قدرے سیدھی ہو کر بے حس دکھائی دے رہی ہیں۔
سائسندانوں سے جب نیند کرنے سے متعلق سوال کیا جائے تو وہ اس کا جواب ہاں میں دیتے ہیں لیکن آج تک آرام کرنے یا سونے کی کوئی واضح تصویر یا ویڈیو سامنے نہیں آ سکی تھی، اب ایک فوٹو گرافر نے سوتی ہوئی اسپرم وہیل کی دلچسپ تصاویر سے دنیا کو حیران کر دیا ہے۔