خبرنامہ

وہیل چیئر پر پوتے کو روزانہ 20 کلومیٹر دور اسکول لانے والی 76 سالہ دادی

بیجنگ: چین میں ایک باہمت خاتون 76 سال کی عمر کے باوجود اپنے معذور پوتے کو روزانہ اسکول لاتی اور اسے دوبارہ اسکول سے گھر تک پہنچاتی ہیں لیکن اس کےلیے انہیں اوسطاً 20 کلومیٹر روزانہ کا فاصلہ طے کرنا پڑتا ہے۔ شی یو یِنگ روزانہ اپنے معذور پوتے کے اسکول کے چار چکر لگاتی ہیں اور ان کے مطابق وہ ہمت نہیں ہارتیں اور اس وقت تک یہ کام کریں گی جب تک ان کی ٹانگوں میں دم ہے۔ عمررسیدہ خاتون کا پوتا جیانگ ہاؤ وین چلنے پھرنے سے قاصر ہے جس کا اسکول گوانگشائی میں واقع ہے۔ نو سالہ جیانگ کو دو برس قبل ڈاکٹروں نے ایک مرض ’سیربرل پالسی‘ کا شکار بتایا تھا اس کے ایک برس بعد اس بدنصیب بچے کے والدین میں طلاق ہوگئی۔ اس کی ماں نے دوسری شادی کرلی جبکہ اس کے والد اپنے معذور بچے کو لے کر واپس اپنی ماں کے گھر آگئے جہاں اب اس بچے کی دیکھ بھال ان کی دادی کررہی ہیں۔ اس کے والد دن رات محنت کرکے بچے کے علاج کے اخراجات پورے کررہے ہیں اور اس کی دادی اسے تیار کرکے اسکول چھوڑتی ہیں اور اسے دوبارہ اسکول سے گھر لاتی ہیں۔ اسکول بہت دور ہونے کے باوجود بھی جیانگ ایک دن کی چھٹی نہیں کرتا۔ باہمت دادی اس کے ہاتھوں اور پیروں کی مالش کرتی ہیں، اسے دوا دیتی ہیں اور اسے چلانے کی کوشش کرتی ہیں۔ یہاں تک کہ وہ اپنے پوتے کی ہمت بڑھانے کے لیے بھی ہر ممکن مدد کرتی ہیں۔ جیانگ کا اسکول اس کے گھر سے تین کلومیٹر دور ہے اور اس کے لیے ان کی دادی کو یہ فاصلہ 8 مرتبہ طے کرنا ہوتا ہے۔ پہلے وہ اسے صبح اسکول پہنچاتی ہیں اور دوپہر کو واپس لاتی ہیں۔ اس کے بعد اسے دوبارہ اسکول پہنچایا جاتا ہے اور شام کو جیانگ واپس گھر آتا ہے۔ اس طرح بزرگ خاتون کو روزانہ 15 میل یا قریباً 24 کلومیٹر کا سفر طے کرنا پڑتا ہے۔ اس مشکل کے باوجود اس کی دادی کسی سے شکایت نہیں کرتی اور مسرور رہتی ہیں۔

وہیل چیئر پر پوتے کو روزانہ 20 کلومیٹر دور اسکول لانے والی 76 سالہ دادی

بیجنگ:(ملت آن لائن) چین میں ایک باہمت خاتون 76 سال کی عمر کے باوجود اپنے معذور پوتے کو روزانہ اسکول لاتی اور اسے دوبارہ اسکول سے گھر تک پہنچاتی ہیں لیکن اس کےلیے انہیں اوسطاً 20 کلومیٹر روزانہ کا فاصلہ طے کرنا پڑتا ہے۔ شی یو یِنگ روزانہ اپنے معذور پوتے کے اسکول کے چار چکر لگاتی ہیں اور ان کے مطابق وہ ہمت نہیں ہارتیں اور اس وقت تک یہ کام کریں گی جب تک ان کی ٹانگوں میں دم ہے۔ عمررسیدہ خاتون کا پوتا جیانگ ہاؤ وین چلنے پھرنے سے قاصر ہے جس کا اسکول گوانگشائی میں واقع ہے۔ نو سالہ جیانگ کو دو برس قبل ڈاکٹروں نے ایک مرض ’سیربرل پالسی‘ کا شکار بتایا تھا اس کے ایک برس بعد اس بدنصیب بچے کے والدین میں طلاق ہوگئی۔ اس کی ماں نے دوسری شادی کرلی جبکہ اس کے والد اپنے معذور بچے کو لے کر واپس اپنی ماں کے گھر آگئے جہاں اب اس بچے کی دیکھ بھال ان کی دادی کررہی ہیں۔
اس کے والد دن رات محنت کرکے بچے کے علاج کے اخراجات پورے کررہے ہیں اور اس کی دادی اسے تیار کرکے اسکول چھوڑتی ہیں اور اسے دوبارہ اسکول سے گھر لاتی ہیں۔ اسکول بہت دور ہونے کے باوجود بھی جیانگ ایک دن کی چھٹی نہیں کرتا۔ باہمت دادی اس کے ہاتھوں اور پیروں کی مالش کرتی ہیں، اسے دوا دیتی ہیں اور اسے چلانے کی کوشش کرتی ہیں۔ یہاں تک کہ وہ اپنے پوتے کی ہمت بڑھانے کے لیے بھی ہر ممکن مدد کرتی ہیں۔ جیانگ کا اسکول اس کے گھر سے تین کلومیٹر دور ہے اور اس کے لیے ان کی دادی کو یہ فاصلہ 8 مرتبہ طے کرنا ہوتا ہے۔ پہلے وہ اسے صبح اسکول پہنچاتی ہیں اور دوپہر کو واپس لاتی ہیں۔ اس کے بعد اسے دوبارہ اسکول پہنچایا جاتا ہے اور شام کو جیانگ واپس گھر آتا ہے۔ اس طرح بزرگ خاتون کو روزانہ 15 میل یا قریباً 24 کلومیٹر کا سفر طے کرنا پڑتا ہے۔ اس مشکل کے باوجود اس کی دادی کسی سے شکایت نہیں کرتی اور مسرور رہتی ہیں۔