وہ ملک جہاں آپ شیر خرید کر اس کا گوشت بھی کھاسکتے ہیں
وینٹیان(ملت آن لائن) شیر اور چیتا معدومی کے انتہائی خطرے سے دوچار جانوروں کی فہرست میں سب سے اوپر ہیں لیکن ایک ملک ایسا بھی ہے جہاں یہ کھلے عام فروخت کیے جاتے ہیں اور لوگ انہیں خرید کر کاٹتے اور ان کا گوشت کھاتے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق شیروں کی یہ خرید و فروخت ایشیائی ملک لیوس میں ہوتی ہے جہاں انکے فارمز قائم ہیں تاہم ان کی قیمت اس قدر زیادہ ہے کہ کھرب پتی امرا ہی اس کی سکت رکھتے ہیں۔لیوس میں شیر کا گوشت کھانے کے شوقین افراد کو ایک شیر خریدنے کیلئے 5 کروڑ (پاکستانی روپے ) کے برابر رقم ادا کرنا پڑتی ہےلیوس میں ایک شیر کی قیمت 3 لاکھ 40 ہزار پائونڈ (تقریباً 5 کروڑ روپے ) تک ہوتی ہے ۔ ان کے خریداروں میں اکثریت چینی باشندوں کی ہوتی ہے۔ لیوس کے فارمز پر شیروں کو انتہائی ناگفتہ بہ حالت میں پالا جاتا ہے اور ان کی افزائش نسل کروائی جاتی ہے۔ حکومت کی طرف سے پابندی کے اعلان کے باوجود ان فارمز کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے۔