ہنوئی ۔ 16 اکتوبر (ملت + اے پی پی) ویتنام کے وسطی حصے میں شدید سیلاب کی لپیٹ میں آ کر کم از کم 11افراد ہلاک ہو گئے ۔ سرکاری میڈیا کے ملک کے وسطی حصے میں شدید بارش کے باعث آنے والے سیلاب کے نتیجے میں 11 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔سیلاب سے ہزاروں مکانات پانی کی زد میں آ چکے ہیں۔ ویتنامی حکومت نے مقامی حکام کو پولیس اور فوج کے تعاون سے متاثرین کی مدد کے عمل کو آگے بڑھانے کی ہدایت کی ہے۔ صوبائی عوامی کمیٹی کے سربراہ کا کہنا ہے کہ سیلاب سے کٹ کر رہ جانے والے علاقوں تک امدادی سامان پہنچانے اور متاثرین کی مدد کی کوششیں جا ری ہیں۔ سیلاب کی وجہ غیرمعمولی بارشیں ہیں۔