خبرنامہ

ٹرمپ ایک حقیقی حلیف ثابت ہو سکتے ہیں، بشارالاسد

دمشق : (ملت+اے پی پی) شام کے صدر بشارالاسد نے نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ممنکہ طور پر اپنا ایک حقیقی حلیف قرار دیا ہے۔ جرمن نشریاتی ادارے کے مطابق شامی صدر نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا کہ ٹرمپ کو ایک ساتھی بننے کے لیے دہشت گردوں اور امریکی انتظامیہ میں برابری کی مخالف قوتوں کے خاتمے کے اپنے وعدے کو پورا کرنا ہو گا۔ گزشتہ ہفتے ڈونلڈ ٹرمپ کی کامیابی کے بعد بشارالاسد کا اس تناظر میں یہ پہلا باقاعدہ بیان ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ تذبذب کا شکار تھے کہ امریکی صدارتی انتخابات جیتنے والا امیدوار شامی دستوں کے مقابلے میں داعش کے خلاف جنگ پر زیادہ توجہ مرکوز رکھنے کی پالیسی پر عمل پیرا ہو گا بھی یا نہیں۔