خبرنامہ

ٹرمپ کا برطانوی خاتون وزیراعظم سے ملاقات کی خواہش کا اظہار

واشنگٹن: (ملت+آئی این پی )نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے برطانوی خاتون وزیراعظم سے ملاقات کی خواہش کا اظہار کیاہے جبکہ تھریسامے کا کہناہے کہ برطانیہ اور امریکا کے تعلقات اہم ہیں لیکن خواتین سے متعلق ڈونلڈ ٹرمپ کی گفتگو انہیں قابل قبول نہیں۔امریکی میڈیاکے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹوئٹر پر اپنی ٹوئٹ میں کہابرطانیہ امریکا کا مضبوط دوست ہے اور وہ برطانوی وزیراعظم سے رواں سال مئی میں پہلی ملاقات کریں گے۔ٹرمپ نے کہاکہ اگر نائجل فراج کو امریکا میں برطانیہ کا سفیر بنایا جائے تو دونوں ملکوں کے تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔برطانوی وزیراعظم تھریسامے نے برطانیہ کے ٹی وی کو دئے گئے انٹرویو میں کہابرطانیہ اور امریکا ایک دوسرے کے اتحادی اور قریبی ساتھی رہے ہیں۔دونوں ملکوں کے تعلقات سے انکار نہیں کیا جاسکتا۔لیکن انہیں خواتین سے متعلق ٹرمپ کے خیالات بلکل پسند نہیں۔