خبرنامہ

ٹرمپ کی دھمکیاں اور پابندیاں پس پشت، ایران نے میزائل تجربہ کر لیا

تہران (ملت + آئی این پی) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی دھمکیوں اور نئی پابندیوں کے باوجود ایران نے زمین سے فضامیں مارکرنے والے ایک اورمیزائل کاتجربہ کرلیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایران نیزمین سے فضامیں مارکرنے والے ایک اورمیزائل کاتجربہ کرلیا ہے۔ کم فاصلیتک مارکرنیوالیمیزائل نے56کلومیٹردورہدف کونشانہ بنایا۔ ایران پردباؤ بڑھانے کے لیے امریکا پاسداران انقلاب کو دہشت گرد قرار دینے پر غورکررہا ہے جبکہ روس کا کہنا ہے کہ ایرانی زمین شام یاکسی اورملک میں بھی دہشت گردوں پر حملوں کیلئے استعمال کرسکتے ہیں۔امریکی اہلکارکے حوالے سے روسی میڈیانے دعوی کیا ہے کہ امریکاکی جانب سیایران کے پاسداران انقلاب کو دہشت گرد قرار دئیے جانے کا امکان ہے اور ایسے طریقے تلاش کیے جارہے ہیں کہ ایران پراضافی دباوڈالاجاسکے۔واضح رہے کہ ڈونلڈٹرمپ نے جنوری میں کیے گئے میزائل تجربے کے بعدایران پرنئی پابندیاں لگائی تھیں۔