خبرنامہ

ٹریفک قانون کی خلاف ورزی پر 32 لاکھ روپے جرمانہ

ٹریفک قانون کی خلاف ورزی پر 32 لاکھ روپے جرمانہ
وسلو:(ملت آن لائن) ناروے میں ارب پتی خاتون کو شراب پی کر ڈرائیونگ کرنے کے جرم میں 30 ہزار 400 ڈالر جرمانہ عائد کیا گیا جو کہ پاکستانی کرنسی میں 32 لاکھ روپے سے زیادہ بنتے ہیں۔
خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق ناروے میں پولیس نے 22 سالہ کیتھرینا اینڈرسن کو شراب پی کر ڈرائیونگ کے جرم میں گرفتار کیا جہاں اس پر 30 ہزار ڈالر جرمانہ عائد کیا گیا جو کہ ایک بہت بڑی رقم ہے، ساتھ ہی لڑکی پر 13 ماہ کے لیے ڈرائیونگ کرنے کی پابندی عائد کردی ہے۔ناروے کے قانون کے مطابق ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر جرمانہ آمدنی کی مخصوص شرح کے اعتبار سے وصول کیا جاتا ہے یعنی جو جتنا زیادہ امیر شخص ہوگا اس کے چالان کی مالیت اتنی ہی زیادہ ہوگی۔کیتھرینا اینڈریسن دنیا کی دوسری کم عمر ترین ارب پتی لڑکی ہے، فوربس میگزین کے مطابق طالبہ کے ایک ارب 23 کروڑ ڈالر سے زائد مالیت کے اثاثے ہیں۔مقامی عدالت کا کہنا ہے کہ کیتھرینا پر اگر یہ قانون لاگو کیا جائے تو اس کے اثاثوں کے حساب سے چالان کی رقم 49 لاکھ ڈالر یعنی 50 کروڑ روپے کے لگ بھگ بنتی ہے تاہم کیتھرینا سے صرف 30 ہزار 400 ڈالر وصول کیے جارہے ہیں کیوں کہ اس کی آمدنی یکساں ہے اس میں کسی قسم کا اضافہ نہیں ہورہا اور وہ کہیں سے بھی منافع وصول نہیں کررہی۔واضح رہے کہ کیتھرینا کے والد دنیا کے امیر ترین افراد میں سے ایک ہیں جنہوں نے اپنی جائیداد کا 42 فیصد حصہ اپنے گھر والوں کے نام کردیا ہے نتیجے میں کیتھرینا دنیا کی دوسری کم عمر ترین ارب پتی خاتون بن چکی ہے۔