خبرنامہ

ٹماٹر کی قیمت 300 روپے فی کلو تک جا پہنچی

ٹماٹر کی قیمت 300 روپے فی کلو تک جا پہنچی
ملک میں ٹماٹر کی قیمت 200 روپے فی کلو سے بھی تجاوز کرکے 300 روپے فی کلو تک جا پہنچی ہیں۔

ملک کےمختلف شہروں میں ٹماٹر کی قیمتیں بڑھتی ہی جارہی ہیں، گزشتہ روز عام مارکیٹ میں ٹماٹر200 سے 240 جب کہ اتوار بازاروں میں 160 سے 200 روپے فی کلو میں فروخت ہورہا تھا لیکن اب اس کی قیمت 300 روپے فی کلو ہو گئی ہے۔

ہفتہ 10 دن پہلے تک جو ٹماٹر40 سے 50 روپے فی کلو تھے ان کے 300 روپے تک جانے سے شہری خود بھی ٹماٹر کی طرح لال ہورہے ہیں۔

دوسری جانب سبزی منڈی ایسوسی ایشن کے جنرل سیکریٹری کا کہنا ہےکہ ہول سیل میں ٹماٹر 120 سے 130 روپے فی کلو پر آگیا ہے، ہول سیل میں ٹماٹر کی 15 کلو پیٹی کی قیمت 1950 روپے تک رہی تاہم ایک ماہ میں ٹماٹر کی نئی فصل کی پیداوار آنا شروع ہوگی۔

انہوں نےکہا کہ منڈی میں فی کلو پیاز کی قیمت 58 روپے رہی اور ہول سیل میں فی من پیاز کی بوری 2300 روپے تک فروخت ہوئی۔

شہریوں کا کہنا ہےکہ وہ مصنوعی مہنگائی سےعاجزآچکے ہیں۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہےکہ ایسا نظام وضع کیا جائے جوعام اشیاء کی قیمتیں کنٹرول کرنے کے لیے مؤثر اقدامات کرے۔