خبرنامہ

پابندیوں میں توسیع جوہری معاہدے کی خلاف ورزی: ایران

تہران: (ملت+آئی این پی) ایران کے سپریم لیڈ ر آیت اللہ خامنہ ای نے امریکا کو خبردار کیا ہے کہ امریکا اگر ایران پر پابندیوں میں دس سال کی توسیع کرتا ہے تو یہ ایران جوہری معاہدے کی خلاف ورزی ہوگی اور ایران اس کا بھر پور جواب دے گا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے پاسدران انقلاب کے اراکین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ امریکی حکومت نے کئی مواقع پر معاہدے کی خلاف ورزی کی۔انھوں نے کہاکہ امریکا اگر ایران پر پابندیوں میں دس سال کی توسیع کرتا ہے تو یہ ایران جوہری معاہدے کی خلاف ورزی ہوگی اور ایران اس کا بھر پور جواب دے گا۔امریکی ایوان نمائندگان نے رواں ماہ ایران پرپابندیوں کو دس سال کیلئے بڑھانے کے حق میں ووٹ دیئے تھے، جسے اب سینیٹ اور امریکی صدر اوباما کی منظوری کی ضرورت ہے۔