خبرنامہ

پاکستانیوں کے ویزے پر پابندی نہیں لگائی: یو اے ای

اسلام آباد(ملت آن لائن) متحدہ عرب امارات کے سفارتخانے کی طرف سے کہا گیا ہے کہ پاکستانیوں پر 90 دن کے ویزے پر پابندی کی خبریں جھوٹی ہیں۔ یو اے ای سفارتخانے کی طرف سے جمعہ کو یہاں پاکستانی دفتر خارجہ کو پیغام میں کہا گیا کہ پاکستانیوں پر نوے دن کے ویزے پر پابندی کے حوالے سے خبریں بے بنیاد اور من گھڑت ہیں۔ سفارتخانے کا مزید کہنا تھا کہ پاکستانیوں پر کسی قسم کے ویزے کی کیٹیگری پر پابندی نہیں لگائی گئی، یہ خبر یں پاکستان سے ہی پھیلائی جا رہی ہیں، ان کی تحقیقات کی جائیں اور جھوٹی خبریں پھیلانے والوں کے خلاف کارروائی ہونی چاہئے ۔