خبرنامہ

پاکستانی سکیورٹی فورسز نے صوبہ کنڑ میں 124راکٹ فائر کیے ہیں،افغان حکام کا الزام

کابل (ملت + آئی این پی) افغان حکام نے الزام عائد کیا ہے کہ پاکستانی سیکورٹی فورسز نے مشرقی صوبہ کنڑ میں 124راکٹ فائر کیے ہیں۔افغان میڈیا کے مطابق صوبائی پولیس چیف فریداللہ دہقان کا کہنا ہے کہ ضلع دانگام ،سرکانو اور خاص کنٹر میں سرحد پار سے 124راکٹ اور آرٹلری شیل فائر کیے گئے ہیں۔انکا کہنا تھاکہ سرحد پار سے شیلنگ کے نتیجے میں لوگوں کا مالی نقصان ہورہا ہے تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔واضح رہے کہ افغانستان کی جانب سے پاکستان میں دہشتگرد حملوں کے بعد پاکستان نے سرحد بند کردی تھی جسے گزشتہ روز دو دنوں کیلئے کھول دیا گیا تھا۔