پاکستانی شہری نے دبئی میں 10لاکھ ڈالر جیت لیے
دبئی:(ملت آن لائن) دبئی میں ہونے والی ایک قرعہ اندازی میں پاکستانی شہری نے 10 لاکھ امریکی ڈالر کی انعامی رقم جیت لی۔ دبئی ڈیوٹی فری قرعہ اندازی میں پاکستان شہری نے ایک ملین ڈالرز کا انعام حاصل کرلیا، مالا مال ہونے والا خوش قسمت شخص محمد اکبر خان وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کا رہائشی ہے۔ یو اے ای میں 1 کروڑ 20 لاکھ درہم جیتنے والا خوش قسمت جوڑا ڈیوٹی فری قرعہ اندازی میں ملین ڈالر انعام کے علاوہ ایک کار اور 2 موٹربائیکس بھی دی گئیں۔ بی ایم ڈبلیو کار کا حق دار جاپانی شہری ٹھہرا جب کہ ایک بھارتی کے حصے میں موٹرسائیکل آئی۔
……………………………
اس خبر کو بھی پڑھیے…روس میں فنکاروں کا ٹھنڈا ٹھار میوزک کنسرٹ
ماسکو(ملت آن لائن) روس میں ہو نے والے ایک کنسرٹ میں ناروے کے فن کا روں نے برف سے بنائے گئے آلاتِ موسیقی سے فن کا مظاہرہ پیش کیا۔ ناروے سے تعلق رکھنے والے ان فنکاروں نے موسیقی کی دھنیں بکھیر نے کے لیے جو ساز استعمال کیے وہ کوئی عام ساز نہیں بلکہ برف سے تراشے گئے تھے۔ برف سے بنے ہوئے یہ باجے، گٹار و دیگر آلات خصوصی طور پر اس کنسرٹ کے لیے تراشے گئے تھے جو صرف ایک پرفارمنس کے لیے استعمال کیے جاسکتے ہیں۔فنکاروں نے کنسرٹ میں جن آلات موسیقی کا استعمال کیا تھا وہ سب کے سب برف کے بنے ہوئے ان آلاتِ موسیقی کی دلچسپ بات یہ ہے کہ مختلف درجہ حرارت پر مختلف انداز کی آوازیں پیدا کرتے ہیں لہٰذا ان کو بجانا ہر بار ایک نیا تجر بہ ثابت ہو تا ہے۔ یہ فنکار اس سے قبل بھی دنیا کے مختلف ممالک میں یہ منفرد کنسرٹ پیش کرچکے ہیں۔