خبرنامہ

پاکستان کی وکی لوز مونومنٹس میں بھیجی گئی اس سال کی دس بہترین تصاویر

پاکستان کی وکی لوز مونومنٹس میں بھیجی گئی اس سال کی دس بہترین تصاویر

لاہور: (ملت آن لائن) وکی میڈیا ہر سال دنیا بھر میں فوٹوگرافی کا سب سے بڑا مقابلہ وکی لوز مونومنٹس منعقد کرواتا ہے۔ اس مقابلے میں دنیا بھر کے فوٹوگرافر اپنی تصاویر بھیجتے ہیں۔

اس مقابلے کا آغاز 2010ء میں ہوا تھا۔ ہر سال اس تصویری مقابلے کا ایک الگ اور خاص مقصد ہوتا ہے۔ اس سال یہ مقابلہ وکی میڈیا فاونڈیشن، یونیسکو اور فلِکر کے اشتراک سے منعقد کیا گیا جس کا مقصد ثقافتی ورثے کی دیکھ بھال کے لیے عالمی تحریک پیدا کرنا تھا۔ وکی میڈیا کا کہنا ہے یہ تصاویر ان ممالک کی قومی یادگاروں سے متعلق مضامین کے ساتھ تصویری جھلک پیش کرنے میں مدد کر سکتی ہیں۔

اس سال کے مقابلے میں کسی بھی پاکستانی فوٹو گرافر کی تصویر اس مقابلے کی پندرہ بہترین تصویروں کی فہرست میں جگہ نہیں بنا سکی جبکہ گزشتہ برس یعنی 2016ء میں تین پاکستانی فوٹوگرافروں کی تصاویر بہترین دس تصاویر میں شامل تھیں۔

اس سال اس مقابلے میں 52 ممالک سے دس ہزار افراد نے تقریباً ڈھائی لاکھ تصاویر اپ لوڈ کیں۔ اگر صرف پاکستان کی بات کی جائے تو پاکستان سے 270 فوٹوگرافرز نے 1900 سے زیادہ تصویروں کے ساتھ اس مقابلے میں شرکت کی۔

وکی میڈیا کی پاکستان جیوری کی جانب سے پاکستان سے منتخب کی گئی 2017ء کی دس بہترین تصاویر کی فہرست درج ذیل ہے۔

لاہور میں واقع بادشاہی مسجد کا غروب آفتاب کے وقت کا منظر، فوٹوگرافر: واسف

وادئ ہنزہ میں واقع تاریخی قلعہ بلتت، فوٹوگرافر: حماد حسن بلوچ

صحرائے چولستان میں قلعہ دراوڑ، فوٹوگرافر: فسیع فاروق

اسلام آباد کی فیصل مسجد، فوٹوگرافر: اظہر

فریئر ہال کراچی کی تصاویر بھی دس بہترین تصاویر میں شامل ہے، فوٹوگرافر: آصم افتخار ناگی

کراچی میونسپل کارپوریشن بلڈنگ، فوٹوگرافر: علی رضا ختری

صوبہ خیبرپختوخوا میں واقع بودھ دور کے تخت بھائی کھنڈرات، فوٹوگرافر: ہدائیت الرحمٰن

ملتان میں واقع مزار شاہ رکن عالم، فوٹوگرافر: سید بلال جاوید

لاہور کا عجائب گھر، فوٹوگرافر: مریم آفتاب

لاہور کے اندرون شہر میں واقع مغل دور کی مسجد وزیر خان، فوٹوگرافر: معیز اسماعیلی