خبرنامہ

پتھر پھینکنے والا فلسطینی اسرائیلی فوج کی جوابی فائرنگ سے جاں بحق

مقبوضہ بیت المقدس ۔ 21 اکتوبر (اے پی پی اسرائیلی فوجیوں پر پتھر پھینکنے والا فلسطینی جوابی کارروائی میں ہلاک کر دیا گیا ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق الخلیل کے گاؤں بیت عمار کے قریب ایک فلسطینی نے اسرائیلی فوجیوں کی جانب پتھر پھینک دیا جس کے بعد اسرائیلی فوجیوں نے اس پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں فلسطینی موقع پر دم توڑ گیا۔