خبرنامہ

پرانے لڑاکا طیاروں کے پرزوں سے بنائی جانے والی حیرت انگیز اسپیڈ بوٹ

پرانے لڑاکا

پرانے لڑاکا طیاروں کے پرزوں سے بنائی جانے والی حیرت انگیز اسپیڈ بوٹ

لندن:(ملت آن لائن) ایک ایسی اسپیڈ بوٹ سامنے آئی ہے جو ایک ہی وقت میں آبدوز اور طیارہ بھی ہے، اس نجی اور تیز رفتار کشتی کو پرانے لڑاکا طیاروں کے پرزوں اور سامان سے تیار کیا گیا ہے۔ یہ آبدوز کشتی شارک مچھلی سے مشابہت رکھتی ہے، اس کی خصوصیت یہ بھی ہے کہ یہ کشتی ایک چھلانگ میں موجوں کو عبور کرسکتی ہے اور دو سواروں کو لے کر پانی کے نیچے سفر کرسکتی ہے، اس کو سی بریچر کا نام دیا گیا ہے۔
لڑاکا جیت، ریسنگ بوٹ اور آبدوز کے امتزاج پر مشتمل اس واٹر کرافٹ کی قیمت 80 ہزار سے ایک لاکھ ڈالر کے درمیان رکھی گئی ہے، یہ اسپیڈ بوٹ کنٹرول کے تین محوروں کے ساتھ ایئر کرافٹ جیسے انداز سے حرکت کرتی ہے۔ یہ اسپیڈ بوٹ دائیں اور بائیں جانب گھومنے کے علاوہ عمودی چھلانگ، پانی کی تہہ میں سفر اور موجوں کے بیچ سے نکل جانے کی صلاحیت بھی رکھتی ہے۔ اسپیڈ بوٹ ہر باری میں تقریباً 20 سیکنڈ کے دورانیے تک پانی میں نصف میٹر تک گہرائی میں چلتی ہے جبکہ موجوں کے بیچ 12 فٹ کی بلندی تک چھلانگ لگانے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ اس سی بریچر میں 230 سے 260 ہارس پاور کا انجن نصب ہے جو اس آبدوز کشتی کو پانی کی سطح کے اوپر 80 کلو میٹر فی گھنٹہ اور پانی کے نیچے 40 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلایا جاسکتا ہے۔ اس اسپیڈ بوٹ کو آن بورڈ اسٹیریو، آئی پوڈ ڈوک، جی پی ایس نظام کے علاوہ مختلف اندرونی اور بیرونی رنگوں سے بنایا گیا ہے، اس کے ساتھ اس میں 360 ڈگری کا کیمرا بھی نصب کیا جاسکتا ہے جو کاک پٹ میں ایل سی ڈی یا ایل ای ڈی پر براہ راست مناظر دکھائے گا۔