پرندے فضا میں نوجوان کے ہمسفر بن گئے
لندن(ملت آن لائن)برطانوی شہری کرسچن مولک جب بھی فضا اڑتے ہیں تو ان کے تربیت یافتہ پرندے ان کے ساتھ ہی فضا میں پرواز کرتے ہیں برطانوی شہری کی پرندوں سے لازوال محبت نے دوستی کی نئی مثال قائم کردی کرسچن مولیک جب فضا میں اڑے تو پرندے پروٹوکول کے انداز میں اُس کے ہم پرواز بن گئے ۔تفصیلات کے مطابق کرسچن پرندوں سے بے تحاشا محبت کرتے ہیں یہی وجہ ہے کہ برطانوی شہری اور پرندوں کے درمیان ایسی لازوال محبت ہے کہ فضا میں بھی دونوں ایک دوسرے کے ہمسفر ہوتے ہیں۔ تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کرسچن جب بھی پرواز کے لیے اڑان بھرتے ہیں تو پرندے اس کے ہمراہ سفر کرتے ہیں اور جوں ہی جہاز لینڈٖ کرتا ہے پرندے بھی ساتھ زمین پر اترتے ہیں۔برطانوی شہری کا کہنا ہے کہ اُس نے ان پرندوں کی تربیت بہت چھوٹی عمر سے کی بلکہ ان میں سے اکثر تو اُس کے گھر پر ہی پیدا ہوئے ، کرسچن کو پرندوں کے ساتھ دوستی پر بہت ناز ہے ۔
…………………………..
اس خبر کو بھی پڑھیے….گھڑ سواری کی شوقین بلی
لاہور (ملت آن لائن) برطانوی کائونٹی ڈیوون کی بلی نے گھوڑے کی پیٹھ پر سواری کے مزے لئے، دیکھنے والوں نے بھی خوب لطف لیا آپ نے اکثر افراد کو گھڑ سواری کرتے ہوئے دیکھا ہوگا لیکن جناب یہاں تو انسان ہی نہیں جانور بھی گھڑ سواری کے شوقین نکلے۔ تصویر میں نظر آنے والی اس بلی کو ہی دیکھ لیں جو گھڑ سواری کے خوب مزے لینے میں مصروف ہے۔ برطانیہ کی کاؤنٹی Devon سے تعلق رکھنے والی مانو نے گھوڑے کی پیٹھ پر بیٹھ کر نہ صرف گھڑ سواری کا شوق پورا کیا بلکہ اپنی اس رائیڈ کو خوب انجوائے بھی کیا۔ یوں گھوڑے کی سواری کے مزے لیتی بلی کے دلچسپ انداز پر جہاں اُس کی مالکن بیحد خوش ہوئی وہیں دیکھنے والے بھی محظوظ ہوئے۔