خبرنامہ

پروگرام کے دوران ٹی وی اینکر کو شادی کی پیشکش

پروگرام کے دوران

پروگرام کے دوران ٹی وی اینکر کو شادی کی پیشکش

دبئی (ملت آن لائن) اداکار نے ٹی وی پروگرام کے دوران خاتون اینکر کو شادی کی پیش کش کر دی۔ متحدہ عرب امارات میں پیش آیا اپنی نوعیت کا ایک انوکھا واقعہ جہاں اداکار نے ٹی وی پروگرام کے دوران خاتون اینکر کو شادی کی پیش کش کر کے دیکھنے والوں کو حیران کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق اداکار احمد خمیس علی خاتون اینکر مشاعل شحی کو پسند کرتے اور انہیں اپنا شریک حیات بنانا چاہتے تھے تاہم اداکار نے فیصلہ کیا کہ وہ سب کے سامنے انہیں شادی کی پیش کش کریں گے جس کے بعد یہ حیران انگیز مناظر دیکھنے میں آئے۔

مقامی میڈیا کے مطابق احمد خمیس اور خاتون اینکر مشاعل شحی ایک ساتھ مقامی چینل پر پروگرام کی میزبانی کرتے ہیں جہاں سے ان دونوں کے درمیان محبت کی داستان شروع ہوئی اور آخر کار اداکار نے ایک دلچسپ انداز میں پروگرام کے دوران ہی پروپوز کر دیا۔

پروگرام کے دوران اداکار نے سٹیج پر اپنی ساتھی اینکر مشاعل کو منگی کی انگھوٹی اور گلدستہ پیش کیا، اس غیر معمولی اقدام کو دیکھتے ہوئے پروگرام میں موجود سیکڑوں حاضرین نے تالیاں بجا کر خوب حوصلہ افزائی کی، جس پر دونوں جذباتی بھی ہوگئے۔

اس موقع پر احمد خمیس کا کہنا تھا کہ اس نے پہلے مشاعل کے گھر والوں سے رشتہ مانگا جس پر اس کے والدین رضا مند ہوگئے تاہم اس نے فیصلہ کیا کہ وہ حاضرین کے سامنے سٹیج پر خاتون اینکر کو منگنی کی انگوٹھی پیش کر کے سب کو حیران کر دے گا۔

خیال رہے کہ ایک جانب سماجی رابطے کی مختلف ویب سائٹس پر دونوں کو مبارک باد پیش کی جا رہی ہے تو دوسری جانب مغریبی تہذیب کی تقلید کا کہہ کر ان پر تنقید بھی کی جا رہی ہے۔