خبرنامہ

پریمی جوڑے کی باتھ روم میں شادی

پریمی جوڑے کی

پریمی جوڑے کی باتھ روم میں شادی

نیوجرسی : (ملت آن لائن) امریکی میڈیا کے مطابق برین اور ماریہ سولز کی خواہش تھی کہ اہل خانہ کی رضا مندی کے بعد وہ لوگ شادی کرلیں ۔پریمی جوڑے نے اپنے اپنے گھر والوں کو منانے کی ہر ممکن کوشش کی مگر دونوں کو ناکامی کا سامنا ہی رہا جسکے بعد انہوں نے کورٹ میرج کرنے کا فیصلہ کیا۔برین نے جج کو اپنے تمام تر حالات بتاتے ہوئے جلد شادی کی تاریخ دینے کا مطالبہ کیا جس کے بعد اُسے وکیل نے لڑکی اور گواہان کے ہمراہ عدالت میں بلا لیا۔سارے معاملات اچھے طریقے سے جاری تھے کہ دونوں کے اہل خانہ کو خفیہ طریقے سے شادی کرنے کی خبر مل گئی جس کے بعد وہ عین کورٹ میرج کے وقت کمرہ عدالت میں پہنچ گئے اور شدید ہنگامہ کھڑا کردیا۔مار پٹائی شروع ہونے کے بعد جج کے دفتر میں موجود عملے نے لڑکی اور لڑکے کو مشورہ دیا کہ وہ باتھ روم میں شادی کرلیں تاکہ انہیں قانونی طور پر کوئی کچھ نہ کہہ سکے ۔ جج کے باتھ روم میں ہونے والی شادی کی ویڈیو بھی بنائی گئی جسے انٹرنیٹ پر شیئر کیا گیا، ویڈیو میں دیکھا جاسکتاہے کہ لڑکی اور لڑکا باتھ روم میں موجود ہیں اور وہاں موجود خاتون وکیل قانونی کارروائی کررہی ہیں۔امریکی ریاست کے علاقے فری ہولڈ میں محبت کرنے والے جوڑے نے جج کے باتھ روم میں شادی کر کے اپنے رشتے داروں کو ورطہ حیرت میں ڈال دیا۔