خبرنامہ

پورٹ لینڈ میں کیٹ شو کا آغاز

پورٹ لینڈ میں کیٹ شو کا آغاز

لاہور (ملت آن لائن) ہر سال کی طرح اس سال بھی امریکی شہر پورٹ لینڈ میں سالانہ انٹرنیشنل کیٹ شو کا آغاز ہوگیا ہے۔ تین روز تک جاری رہنے والی اس نمائش میں دنیا بھر سے سینکڑوں بلیاں اپنے مالکان کیساتھ شریک ہیں۔پورٹ لینڈ میں سالانہ انٹرنیشنل کیٹ شو میں مختلف نسل اور سائز کی سینکڑوں بلیوں کیساتھ مالکان نے شرکت کی کیٹ شو کیلئے رجسٹر کی جانیوالی بلیوں کو عمر اور نسل کے حساب سے کئی کیٹیگریز میں تقسیم کیا گیا ہے جن کی جانچ پرکھ کرنے کیلئے عالمی شہرت یافتہ بلیوں کے ماہر افراد بطور ججز موجود ہیں۔ پورٹ لینڈ ایئر پورٹ کے ہوٹل میں ہونیوالے اس شو میں شامل بلیوں کو ان کی نسل، نشو و نما، منفرد عادات، روئیے اور ذہانت کی بنیاد پر جانچا جا رہا ہے جس کیلئے بلیوں کے ماہرین ان کا جسمانی چیک اپ بھی کر رہے ہیں۔ بلیوں کے دلداہ، بلیاں پالنے والے افراد، ٹی وی کیمروں اور ججز کی نگرانی میں ہونیوالے اس کیٹ شو میں ہر نسل کی سب سے بہترین کردار اور نشوونما والی بلی کو مختلف کیٹیگریز میں فاتح قرار دیا جائیگا۔

……………………..

اس خبر کو بھی پڑھیے…چینی شخص کا شیشے کی پیالیوں پر موسیقی کامظاہرہ

لاہور(ملت آن لائن) یوں تو آپ نے کئی ماہر میوزیشنز کو پیانو، گٹار، ڈرم وغیرہ جیسے دیگر موسیقی کے آلات پر مدھر دُھنیں بجاتے دیکھا اور سُنا بھی ہوگا لیکن تصویر میں نظر آنیوالے اس چینی شخص کی مہارت کے کیا ہی کہنے کہ جس نے شیشے کی پیالیوں کو موسیقی کے آلات جیسا بنایا اور میوزک کی شاندار پرفارمنس دے کر دیکھنے والوں کو تعریف کرنے پر مجبور کر دیا۔چینی شخص نے پیالیوں کو چاپ سٹک سے اس انداز میں چھوا کہ اس سے موسیقی کی مدھر دھنیں نکلنے لگیں چین سے تعلق رکھنے والے شخص نے اپنی مہارت کا عملی مظاہرہ کرتے ہوئے شیشے کی پیالیوں کی سطح پر چاپ سٹکس سے کچھ اس طرح حرکت دی کہ موسیقی کی مدھر دُھنیں ترتیب دے ڈالیں۔ یوں منفرد انداز میں میوزک پرفارمنس دیتے چینی شخص کی ویڈیوسوشل میڈیا پر مقبول ہو چکی ہے جسے اب تک لاکھوں افراد دیکھ چکے ہیں ۔